فتح جنگ (نامہ نگار )مزدور راہنما سابق صدر ہائیڈرو یونین ملک فتح خان واپڈہ نے کہا کہ ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے تنخواہ دار طبقہ انتہائی پریشان اور مشکلات کا شکار ہے ملک بھر میں لاکھوں پنشنرز انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکے ہیں حکومت بجٹ 2024میں مزدوروں کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرے اور پنشنرز جنھوں نے اپنی زندگیاں وطن عزیز کی خدمت میں گزاری ہے ان کے بڑھاپے کا واحد سہارا پنشن ہے بجٹ میں پنشنرز کو نظرانداز کر دیا جاتا ہے پنشنرز کی حالت انتہائی قابل رحم ہوتی ہے ان کی گزر بسر پنشن کی قلیل رقم پر ہوتی ہے پنشن میں اضافہ نہ ہونے کے برابر کیا جاتا ہیانھوں نے کہا کہ پنشنوں کو ڈبل کیا جائے تاکہ پنشنرز حضرات بھی آسانی سے گزر بسر کر سکیں انھوں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری سے اپیل کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر دلچسپی لیتے ہوئے اس میں مداخلت کریں اور وفاقی و صوبائی حکومت کو واضع ہدایات جاری کریں کہ پنشنوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے۔
بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے تنخواہ دار طبقہ مشکلات کا شکار ،ملک فتح خان
Jun 12, 2024