ہماری نیت صاف دامن شفاف، کسی کی بلیک میلنگ مہں نہیں آئو ں گا : حاجی ایوب 

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)صرافہ برادری کے مسائل حل کرانے اوران کے حقوق کے تحفظ کیلئے 1980کے عرصہ سے خدمات انجام دے رہا ہو ں،صرافہ یونین کے صدارتی منصب کوکبھی ذاتی مفا دات اورغلط مقاصدکیلئے استعمال نہیںکیا،مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے سیاست کاآغازکیا،آج بھی ا پنے اصولی موقف پرقائم ہوں،حلقہ کے عوام نے بلدیہ ٹیکسلاکابڑی واضح اکثریت کے ساتھ کونسلر منتخب کیا،توسب سے پہلے بلدیہ ٹیکسلاکے اجلاس میںچوک سرائے کالا،کانام ’’ختم نبوتؐ چوک‘‘ر کھنے کی قراردادپیش کرکے متفقہ طورپراسے منظور کروایا،صرافہ برادری کے کسی بھی فردکاتھانہ چوکی، کچہری اورکسی بھی ادارہ میںکوئی مسئلہ اورمشکل پر مبنی معاملہ پیش آیا،تواسے اعلی اخلاقی اصولوںکو سا منے رکھتے ہوئے باوقا رطریقے کے ساتھ حل کروایا،غلط اوردونمبری کاکام کرنے والوںکی ہمیشہ حوصلہ شکنی کی،بطو ر چیئرمین زکوۃ کمیٹی ٹیکسلا شہرمیںاپنے علا قہ کے عوام کی بے لوث خدمت کی ،اوردیانتداری کے اعلی اصولوںکوہرموقع پرمقدم رکھا،ہماری نیت صاف اوردامن شفاف ہے،کسی کی بلیک میلنگ میںنہیںآونگا،کیونکہ میرایہ عقیدہ اورایمان ہے،عز ت ،شہرت ،نیک نامی اورلوگوںکے مسائل حل کروانے کی صلاحیت اورجذبہ خداتعالیٰ کی ذات کی عطاء ہوتی ہے،ان خیالات کااظہاربلدیہ ٹیکسلاکے سابقہ سدابہارکونسلراورصرافہ برادری کے حقیقی خد متگارمعروف تاجرحاجی محمدایوب صراف نے نما ئند ہ نوائے وقت سے صرافہ برادری کے مسائل حل کر نے کے حوالے سے خصوصی گفتگوکرتے ہو ئے کیا،ا نہو ںنے کہاکہ بندکمروںکی سیاست اور من پسند افرادکوجمع کرکے اپنی مرضی کے فیصلے کرنے والوں کوتسلیم نہیںکرتا،میرادامن صاف ہے،کسی کے آ گے بلیک میل نہیںہونگا ،صرافہ برادری کے مسائل حل کرنامیری زندگی کاروشن باب ہے،میں آئندہ بھی بر ادری کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنی صلاحیتو ں اوروسائل کی بنیادوںپرکردارا داکرتار ہوں گا۔

ای پیپر دی نیشن