کلر سیداں (نامہ نگار)میونسپل آفیسر(ریگولیشن )کلرسیداں نے اپنے دورے کے دوران مہنگے دا موں اور کم وزن روٹی فروخت کرنے پر متعدد تندور مالکان کو 36000ہزا ر روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ تندور مالکان نے ریٹ لسٹ بھی آویزاں نہیں کر رکھی تھی۔ ڈپٹی ڈائر یکٹر محکمہ لائیو اسٹاک ڈاکٹر نادر پرویز نے چوکپنڈوری میں جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت نے سبزی فروشوں کو 14ہزار کے جرمانے عائد کئے۔