فتح جنگ قتل کی سفاکانہ واردات پیٹرول پمپ مالک قتل ملازم شدید زخمی  

Jun 12, 2024

فتح جنگ (نامہ نگار) کوہاٹ روڈ پر پی ایس او کے پٹرول پمپ پر دونامعلوم موٹر سائیکل سوار جنہوں نے ہیلمنٹ پہنے ہوئے تھے اور پمپ کے آفس میں بیٹھے پٹرول پمپ کے مالک ایکس سروس مین سوسائٹی تحصیل فتح جنگ کے جنرل سیکرٹری میجر (ر) شیر علی ولد نگاہ حسین ساکن سرگودھا حال عسکری سیون راولپنڈی جنکی عمر 50/55 سال ہے کو پسٹل سے اندھا دھند فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جوکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر  پٹرول پمپ کا منیجر صوبیدار (ر) علی محمد ساجد شدید زخمی ہوگئے جنکو   راولپنڈی کی ہسپتال منتقل کردیا گیا فتح جنگ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا۔

مزیدخبریں