فتح جنگ(نامہ نگار)سابق ایم این اے محمد زین الہی صادق نے کہا ہے کہ بیل دوڑ ہمارے علاقے کا روایتی ثقافتی اور مقبول ترین کھیل ہے جس سے ہزار وں افراد کاروزگار وابستہ ہے اس کھیل کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز تحصیل فتح جنگ کے گاں جبی میں منعقدہ سالانہ بیل دوڑ مقابلے کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ بیل دوڑ دیہی علاقوں کے لوگوں کو تفریح مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ ا ن کی معاشی خوشحالی کا بھی ذریعہ ہے حکومتی سرپرستی کے بغیر شوقین حضرات اس کھیل کے فروغ کیلئے کوشا ں ہیں اور اپنی مدد آپ کے تحت بڑے بڑے ایونٹ منعقد کروا کر لاکھوں روپے انعامات دیتے ہیں قبل ازیں سابق ایم این اے و چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر صادق اپنے صاحبزادے چوہدری حرم گلز ار کے ہمراہ سٹیج پر پہنچیں تو انتظامیہ کمیٹی ممبران نے چو ہدری مغل خان آ ف جی کی قیادت میں حاجی زمرد ،حا جی بشیر،لالہ رحمت،ملک بوستا ن، زمان خان،راجہ جہانگیر چوہدری راشد،حکمداد رستم ،ممتاز خان،محسن حسین شاہ،غلام خان،جاوید خان پٹھا ن اورامیر خان پٹھان سمیت دیگر نے ان کا والہانہ اور شاندار استقبال کیا محمد زین الہی صادق نے انتظامیہ کمیٹی کو بہترین بیل دوڑ مقابلہ منعقد کرانے پر دلی مبارک باد پیش کر تے ہوئے کہا کہ بیل دوڑ مقابلوں کیلئے ہر قسم کا تعاون کرتے رہیں گے، بیل دوڑ مقابلو ں کو حکومت سرپرستی میں باقاعدہ ایک کھیل کے طور پر متعارف کروا کر سرکاری طور پر سالانہ جشن بہاراں میں اس کھیل کو شامل کیا جائے انھوں نے کہا کہ یہ واحد کھیل ہے جو اپنی مدد آپ کے تحت زمیندار لوگ منعقد کراتے ہیں اور کسی بھی ایڈوائزمنٹ کے بغیر ہزا روں لوگ یہ کھیل دیکھنے کیلئے آتے ہیں جس سے اس کھیل کی مقبولیت کا ا ند از ہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے انھو ں نے بیل دوڑ مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کر نے بیل جوڑیوں کے مالکان میں نقدا نعامات اور تحا ئف بھی تقسیم کئے انھوں نے چوہدری مغل خان اور ان کی ٹیم کو کامیاب اور بہترین مقابلہ منعقد کرانے پرخراج تحسین پیش کی۔
بیل دوڑ ہمارے علاقے کا روایتی ثقافتی،مقبول ترین کھیل ہے، زین الہی صادق
Jun 12, 2024