دریا میں پانی آنے سے ایک مزدور جابحق، آٹھ افراد کو بچا لیا گیا

Jun 12, 2024

 جہلم(نامہ نگار)دریا میں پانی آنے سے ایک مزدور جابحق آٹھ افراد کو بچا لیا گیا پل ڈوبنے سے وچلا بیلہ کے ہزاروں رہائشیوں کا شہر سے زمینی رابطہ منقطعکریش پلانٹس مالکان نے مزدوروں کی زندگیوں سے کھیلنا معمول بنا لیا ہے دریا میں داخلے پر لگائی گئی ضلعی انتظامیہ کی پابندی کو کریش پلانٹس مالکان نے ہوا میں اڑا دیا ہے منگلا ڈیم سے رات کو ایک لاکھ کیوسک دن کو 70ہزار کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے منگلا ڈیم کا لیول 1187 فٹ تک پہنچ چکا ہے 40ہزار کیوسک پانی ڈیم میں آ رہا ہے، منگلا ڈیم کے قریب ریڈ زون سمیت دریائے جہلم کے درمیان چلنے والے غیرقانونی کریش پلانٹس کے مالکان نے ضلعی انتظامیہ کے احکامات کو ہوا میں اڑانا معمول بنا رکھا ہے گذشتہ رات منگلا ڈیم سے دریا میں پانی آنے سے پہلے ضلعی انتظامیہ نے دریا میں ہر قسم کی نقل وحرکت پر پابندی لگائی ہوئی ہے اس کے باوجود کریش پلانٹس کے مالکان مزدوروں سے دریا کے درمیان کام لیں رہیے ہیں گذشتہ رات دریا میں ایک لاکھ کیوسک پانی آنے سے درجنوں مزدوروں پانی میں پھنس گئے تھے ایک مزدور ڈوب کر جابحق ہوگیا ایک بچے سمیت آٹھ افراد کو ریسکیو 1122 نے بچایا کچھ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بھاگ کر جانیں بچائی ہیں شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں