حضرو (نمائندہ نو ائے وقت) سابق وفا قی وزیر ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پاک فوج کی دہشت گردی کے خلا ف قربانیاں سب سے زیادہ ہیں پاک فوج پر حملے کرنے والے جلد کیفر کردار تک پہنچیں گے لکی مروت میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کیپٹن سمیت دیگر جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس کھڑی میں شہید فوجی جوانوں کے اہلخانہ کے غم میں بر ابر کے شریک ہیں دہشتگردوں کی ایسی بزدلانہ کاروا ئیاں ہمیں کمزور نہیں کر سکتیں دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم اپنے سیکورٹی فورسز کے جوانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے سیکورٹی فورسز نے ملک کی سلامتی و بقا کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا قوم ان قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے دہشتگرد ا پنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔