کہوٹہ(نامہ نگار) سادہ لوح لوگوں سے کروڑوں روپے لو ٹنے والا نوسرباز گروہ پولیس تھانہ کہوٹہ نے گرفتار کر لیا۔ملزمان ملک حسن آفتاب ولد خداد سکنہ چھنی اعوان کہوٹہ، عدیل احمد ، محمد کاشف ، شمشاد عرف خالد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے نقدی 08 لاکھ، موٹر سائیکل 02 عدد، ایک عدد رائفل، رائفل پمپ 12 بور، پسٹل 02 عدد،30 بور برآمد اور گولیاں وغیرہ برآمد کیں۔ اس موقع پر طاہر سکندر غازی ڈی ایس پی کہوٹہ، سید ذکا الحسن ایس ایچ او کہوٹہ نے ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ نوسر باز گینگ کی گرفتاری اہم پیشرفت ہے۔ کسی دباواور لالچ کو قبول نہ کرینگے۔ مدعی مقدمہ نے ملزمان کی گرفتاری پرطاہر سکندر غازی ڈی ایس پی کہوٹہ، سید ذکا الحسن ایس ایچ او کہوٹہ، محمد عرفان اور نبیل سمیت کہوٹہ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
کہوٹہ ،سادہ لوح لوگوں سے کروڑوں روپے لوٹنے والا نوسرباز گروہ
Jun 12, 2024