مقدمہ قتل میں عمر قید کی سزا پانے والا ملزم باعزت بری 

Jun 12, 2024

جنڈ(نمائندہ نوائے وقت)تھانہ بسال کا مقدمہ قتل بجرم 302 /34 میں دو ملزمان ایڈیشنل سیشن جج جنڈ نے پہلے ہی بری کردیا تھا جبکہ ایک ملزم منظر علی خان کو عمرقید کی سزا سنائی تھی جس کی اپیل نمبر 722/23 لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر کی تھی ملزم کی جانب سے وکالت کے فرائض مرحوم محمد اسلم شیخ ایڈووکیٹ کی ایسوسی ایٹ سیدہ عظمی کاظمی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے سر انجام دیئے جو فوجداری مقدمات میں کافی مہارت رکھتی ہیں انہوں نے دورا ن سماعت عدالت عالیہ میں اپنے مضبوط دلائل دیئے جن سے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے ججز نے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کو باعزت بری کردیا۔

مزیدخبریں