ٹیکسلا(نمائندہ نوائے و قت)وزیراعظم میا ںشہبازشریف کادورہ چین،پاکستان کے معا شی حالات کوشاندار سنبھالادینے کی کا میا ب کاوش ہے،ملک کے اندرمعاشی سرگرمیوںکومزیدفروغ ملے گا،او رر وزگارکے مواقع فراہم ہونگے،ان خیالات کاا ظہا رمعروف سیاسی وسماجی رہنماء ذیلدارآف ٹیکسلا سیدظہیرالحسن شاہ نے چین کے کامیاب دورے سے وطن واپسی پروزیراعظم میاںشہبازشریف کومبا رکبادپیش کرتے ہوئے کیا،سیدظہیرالحسن شاہ نے کہاکہ ملک کے اندر2015ء والی بہتری پرمبنی پوز یشن سامنے آتی جارہی ہے،قائدمسلم لیگ میاں نوازشریف کی سربراہی میںوزیراعظم کی بہترین حکمت عملی ملک کے اندرمعاشی عدم استحکام کوبہتری کی راہ پرگامزن کرنے میںبڑی مددگارثابت ہور ہی ہے،انہوںنے کہاکہ ہم دل وجاںسے چینی حکمرانوںکاشکریہ اداکرتے ہیں،جنہوںنے ہمیشہ مشکل ترین لمحات میںپاکستان اورپاکستانی قوم کی خوشحالی کیلئے بھرپورعملی تعاون کیا۔