راولپنڈی(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ پنجاب خواجہ عمران نذیر نے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا تفصیلی دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ بھی انکے ہمراہ تھے،صوبائی وزیر نے ہسپتال میں موجود مریضوں اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے عزیز و اقارب سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا، صوبائی وزیر کو محکمہ بلڈنگ کے حکام کی طرف ہسپتال میں جاری ترقیاتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ نیو بلاک میں بیسمنٹ کا کام 90 فیصد، گرانڈ فلور 99,فرسٹ فلور 87 جبکہ جبکہ سیکنڈ فلور کا 93 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔ صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہسپتال میں ترقیاتی کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ صوبائی خواجہ عمران نذیر نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پراولپنڈی کا خصوصی دورہ کیا دورے کا مقصد راولپنڈی کے ہسپتالوں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینا اور ہسپتالوں میں علاج و معالجہ کی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لینا ہے۔