بیرونِ ممالک پناہ لینے والے پاکستانیوں کوقومی پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بیرونِ ممالک میں پناہ لینے والے پاکستانیوں کو آئندہ قومی پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا فیصلہ کے مطابق ایسے تمام پاکستانی جو کسی بھی بنیاد پر دوسرے ممالک میں پناہ لیں گے ان کو پاسپورٹ نہیں ملے گا نوٹیفکیشن کے مطابق بیرونی ممالک پناہ لینے والے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ اور دوبارہ تجدید بھی نہیں ہوں گے یہ اقدام قومی سلامتی کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے وفاقی وزیرِ داخلہ محسنِ نقوی کے حکم پر ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کی نقل وزارتِ خارجہ کو بھی جاری کر دی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن