اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )وفاقی حکومت کے کم تنخواہ داد ملازمین کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے اے جی پی آر نے اسلام آباد میں تمام زیر التوا موٹر سائیکل کی ایڈوانس درخواستوں کے لئے فنڈ دستیابی سرٹیفکیٹ (ایف اے سی)جاری کر دئیے ہیں۔ منگل کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اس اقدام سے کم تنخواہ والے ملازمین کو اپنی ٹرانسپورٹ رکھنے اور دفتری نقل و حمل کے دوران اپنے سفر کے وقت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
موٹر سائیکل کی ایڈوانس درخواستوں کیلئے فنڈ دستیابی سرٹیفکیٹ جاری
Jun 12, 2024