اسلام آباد (نمائندہ خصوصی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی کو قومی پارلیمانی ٹاسک فورس برائے پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کا کنوینر مقرر کر دیا ہے۔اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔یاد رہے کہ سردار ایاز صادق نے 2016 میں بطور اسپیکر قومی اسمبلی ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ کی بنیاد رکھی تھی ۔ پارلیمانی ٹاسک فورس کی تشکیل اور سیکرٹریٹ کے قیام کا مقصد عملی طور پر سماجی ترقی کے ایجنڈے کی نگرانی اور عوام خصوصاً معاشرے کے کمزور اور پسے ہوئے طبقات کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے بھرپور کردار ادا کرنا ہے ۔پاکستان کی پارلیمنٹ کو ایس ڈی جیز کے حصول کیلئے سیکرٹریٹ قائم کرنے والی پہلی پارلیمنٹ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔
بلال اظہر کیانی قومی پارلیمانی ٹاسک فورس برائے پائیدار ترقی کے اہداف کے کنوینئرمقرر
Jun 12, 2024