پبلک سیکٹر مینجمنٹ اینڈ گورننس کورس کے وفد کا پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پبلک سیکٹر مینجمنٹ اینڈ گورننس کورس کے وفد نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا ایس ایس پی آر آئی بی عارف شہباز خان نے وفد کا استقبال کیاوفد میں مختلف سرکاری اداروں کے سینئر افسران شامل تھے،ایس ایس پی آر آئی بی عارف شہبازخان نے وفد میں شامل افسران کو راولپنڈی ریجن پولیس کے اداراتی سٹرکچر اور ورکنگ فریم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی،کورس کے شرکا کو راولپنڈی ریجن کی جغرافیائی حدود، درپیش چیلینجز اور چیلینجز سے نمٹنے کے لیے مجوزہ حکمت عملی کے متعلق بریفنگ دی گئی،شرکا ء￿  کورس کو پنجاب پولیس کے مجموعی اور ریجنل و ضلعی سطح پر بہترین پبلک سروس ڈیلیوری کے لیے کیے گئے اقدامات اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے متعلق بھی آگاہی دی گئی، شہریوں کو بہترین سروس ڈیلیوری کی فراہمی کے لیے راولپنڈی ریجن پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے ایس ایس پی آر آئی بی، وفد کے شرکا نے فورس ویلفیئر اور پبلک سروس ڈیلیوری کے حوالے سے اقدامات کو سراہا،کورس کوآرڈینیٹر کی جانب سے ایس ایس پی آر آئی بی عارف شہباز خان کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی جبکہ ایس ایس پی آر آئی بی نے کورس کوآرڈینیٹر کو راولپنڈی ریجن پولیس کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی۔

ای پیپر دی نیشن