راولپنڈی(محبوب صابر/ جنرل رپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ حکام نے عید الاضحی کے موقع پربہتر انتظامات کرنے اور صفائی کے ساتھ سا تھ جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لیے جامع صفائی پلان کو حتمی شکل دیتے ہوئے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں، تاکہ شہریوں کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے، سینٹری ورکروں،انسپکٹروں اور سپروائزروں کی مختلف مقامات پر ڈیوٹیاں لگا دی ہیں جن کو چیک کرنے کیلئے بھی عملہ کے کچھ افراد تعینات کئے گئے ہیں بڑی گاڑیوں میں آلائشیں اٹھایا جائے گا، آلائشوں اور فضلے کی بروقت صفائی اور انہیں ٹھکانے لگانے کے لیے 40گاڑیاں اور ہتھ ریڑھیاں عملہ کو دی گئی ہیں تاکہ وہ کام آسانی سے کر سکیں،چیف ایگزیکٹو آفیسر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تمام عملہ کو پابند کیا گیا ہے کہ پلان پر عمل کریں خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ایک شکایات سیل بھی قائم کیا گیا۔