ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن سپر مارکیٹ کے زیر اہتمام واٹر فلٹریشن پلانٹ افتتاحی تقریب

Jun 12, 2024

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ سپر مارکیٹ کا واٹر فلٹریشن پلانٹ گزشتہ تین سالوں سے غیر فعال تھا اور جب ہم نے اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں میں نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا کام شروع کیا تو ہم نے اسے بھی فعال بنایا ہے اسی لیے آج تاجروں کے ساتھ ساتھ ایف 6 کے رہائشی بھی اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد پلانٹ کے ساتھ ایک بہت بڑا واٹر کولر بھی نصب کیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن سپر مارکیٹ کے زیر اہتمام واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم پورے خلوص اور لگن سے کمیونٹی کی خدمت کر رہے ہیں جو بطور صدر آئی سی سی آئی میری مدت پوری ہونے کے بعد بھی جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ یہ پروپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ 30 ستمبر کے بعد میں کہیں نہیں ہوں گا انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ یہ نیک مقصد بدستورجاری رہے گا۔احسن ظفر بختاوری کا مزید کہنا تھا کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ کے نئے روٹس کے تعین کے لیے چیئرمین سی ڈی اے سے رابطے میں ہیں جو نہ صرف عوام کے لیے سود مند ثابت ہوں گے بلکہ شہر کی تمام مارکیٹوں کو آپس میں ملانے میں کافی مدد ملے گی۔صدر ٹی ڈبلیو اے سپر مارکیٹ شہزاد شبیر عباسی نے کمیونٹی کی کاز کے لیے احسن ظفر بختاوری کی غیر متزلزل حمایت کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ احسن ظفر بختاوری کے دور میں تاجر برادری کو جو عزت و احترام دیا گیا وہ واقعی قابل تعریف ہے۔اپنے خطاب میں سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ بزنس گروپ ظفر بختاوری نے سپر مارکیٹ کو پاکستان کا فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاروبار دوست ماحول کو مزید بڑھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔ پارکنگ لاٹ، سیکورٹی، صفائی وغیرہ۔ٹی ڈبلیو اےI-8 مرکز کے جنرل سیکرٹری زاہد قریشی نے احسن ظفر بختاوری کا I-8 مرکز کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کا تحفہ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اس اقدام سے علاقے میںجرائم پر قابو پانے میں مدد ملی ہے۔جنرل سیکرٹری، جناح سپر مارکیٹ، عبدالرحمن صدیقی نے کمیونٹی کی بہتری کے لیے جاری فلاحی منصوبوں کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔اس موقع پر صدر جناح سپر مارکیٹ اسد عزیز، گروپ لیڈر بلیو ایریا یوسف راجپوت، راجہ فیاض گل، چوہدری ناصر محمود، خالد چوہدری۔ امتیاز عباسی، ملک شبیر، شیخ عبدالوحید اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں