وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہو رمیں ٹریفک رسپانس یونٹ لانچ کر دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ٹریفک رسپانس یونٹ بائیک کا معائنہ، وارڈن سے بات چیت، ٹریننگ اور دیگر امور کے بارے میں دریافت کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ٹریفک جام کی صورت میں پبلک ایڈریس کے ذریعے میسج کا بھی مشاہدہ کیا۔ ٹریفک رسپانس یونٹ کے لانچنگ کے بعدوزیر اعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت ٹریفک مینجمنٹ پر خصوصی اجلاس،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے ڈیڈ لائن مقرر کردی۔ٹریفک کی روانی میں حائل ریڑھیا ں ہٹانے کا فیصلہ،وزیر اعلی مریم نواز کی ریڑھیوں کے لئے متبادل جگہ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی لین لائن ڈسپلن ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔رکشہ اور موٹر بائیک کو لین کی پابندی کی آگاہی مہم چلانے کی ہدایت، لاہور میں انٹیلی جنس ٹریفک سگنل مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کا جائزہ لیا۔روڈز پر تجاوزات کے خاتمے کے لئے موثر اور پائیدار پلاننگ کی ہدایت،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ٹریفک رہنمائی کے لئے نصب سکرینیں بحال کرنے کا حکم دیا۔