بجلی بچاؤمہم،جدید پنکھے100روپےقسط پر،حکومت نےبڑاقدم اُٹھالیا

Jun 12, 2024 | 13:02

 وفاقی حکومت نے توانائی بچاؤ مہم کے تحت انرجی سیور کے بعد ملک بھر کے غیر معیاری اور زیادہ بجلی استعمال کرنے والے پنکھے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل انرجی ایفیشنی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی نے جامع اسکیم تیار کر لی ہے، اسکیم کے تحت پہلے مرحلے میں آٹھ کروڑ 80 لاکھ پرانے پنکھے بدلے جائیں گے،صارفین کو ماہانہ آسان اقساط میں معیاری اور کم بجلی استعمال والے پنکھے دیے جائیں گے جن کی قیمت پندرہ سو روپے مقرر ہوگی۔ اسکیم کا اعلان بجٹ میں کیا جائے گا۔صارفین سے رقم بلوں میں اقساط کی صورت میں وصول کی جائے گی۔ منصوبے سے پانچ ہزار میگا واٹ بجلی کی بچت ہو گی۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق اسٹیٹ بینک کی رسک گارنٹی پر بینکوں نے فنانسنگ پر آمادگی ظاہر کر دی۔ بینک پنکھوں کی تبدیلی کے لیے پندرہ سوارب روپے کا قرض دیںگے۔

مزیدخبریں