دہشتگردخوارج کیخلاف پاک فوج کی حالیہ بڑی کامیابیاں،پچھلے کچھ عرصے میں افواج پاکستان نے دہشتگردی کے ناسور کیخلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔
تفصیلات کے مطابق بر وقت انٹیلیجنس کی بدولت عید الفطر کے بعد، ٹی ٹی پی کے ناپاک عزائم اور منصوبےآشکار ہوناشروع ہو گئے، سیکیورٹی فورسزنے دہشت گردوں کی کمر توڑنے کے لیے یکم اپریل 2024 سے 10 جون 2024 تک خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ میں 7,745 آپریشنزکئے جبکہ خیبر پختونخواہ میں 2,701 آپریشن، بلوچستان میں 4,902اور سندھ میں 142آپریشنز کیے گئے۔ان آپریشنز کے دوران181دہشتگردوں کو جہنم واصل کیاگیا اور خیبر پختونخوا میں 128،بلوچستان میں51اور سندھ میں 2دہشتگرد ہلاک کر دیے گئےجبکہ صرف مئی کے مہینے میں بلوچستان میں 12دہشت گرد جہنم واصل جبکہ خیبر پختونخوا میں 42 کو ہلاک کیا گیا۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے مئی کے مہینے میں61 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیااور ہلاک دہشت گردوں کو سرحدپار سے دراندازی کی کوششوں کے دوران جہنم واصل کیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی شہری علاقوں میں اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہی اور ناکامی کو چھپانے کیلئے ٹی ٹی پی نے قبائلی علاقوں کی غریب عوام کو اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ پر مجبور کیا اور نشانہ بنایا۔اس کے علاوہ، باجوڑ، دیر اور چترال کے علاقوں میں بر وقت خفیہ اطلاعات کی بنا پر کم از کم 20 گنا دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنادیاگیا،بشام میں چینی شہریوں کو نشانہ بنانے والا ٹی ٹی پی کا نیٹ ورک پکڑا جا چکا ہے اور سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں پر ژوب بارڈر سے دراندازی کےدوران گھات لگا کر حملہ کیا جس میں7 دہشت گردوں کو جہنم واصل اور 2 کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ڈی آئی خان اور ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں گھات لگا کر 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔