وفاقی حکومت نے تعلیم دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے وفاقی وزارت تعلیم کیلیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 25ارب 75کروڑ مختص کرنیکی تجویز دی ہے۔وزارت تعلیم کے بجٹ میں 204 فیصد کا حیران کن اضافہ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق پاکستان نیشنل انڈومنٹ فنڈ کی مد میں 2 ارب مختص کر دیے گئے ہیں۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں دانش اسکول قائم کرنے کیلئے فنڈزکو50کروڑ سے 5ارب تک بڑھا دیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال وزارت تعلیم کیلئے صرف 8ارب 50کروڑ مختص تھے۔