عمران ریاض کاحج روانگی سےقبل بڑابیان

معروف صحافی عمران ریاض خان نے حج کے لیے روانگی سے قبل بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ حج پر جانے سے روکنے کے لیے گرفتار کرنا چاہتے ہیں تو میں تیار ہوں۔تفصیلات کے مطابق عمران ریاض خان نےاپنے آفیشل (ایکس) اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ 'اطلاعات مل رہی ہیں کہ ائیر پورٹ پر غیرمعمولی نفری ہے، مجھے روکنے کی ایک اور کوشش کی جا سکتی ہے'انہوں نے کہا کہ 'میرے اللہ گواہ رہنا کہ میں نے اپنی ہر ممکن کوشش کی، میں ائیرپورٹ کی طرف جارہا ہوں، مجھے حج سے روکنے کے لیے گرفتار کرنا چاہتے ہیں تو بھی میں تیار ہوں حالانکہ میں تمام کیسز میں ضمانت پر ہوں، کسی کیس میں مطلوب نہیں ہوں'۔عمران ریاض نے مزید لکھا کہ 'جب جب کسی عدالت نے مجھے طلب کیا، میں پیش ہوا، کیسز کا سامنا کیا، نہ کبھی بھاگا، نہ مفرور ہوا اور نہ ہی اشتہاری ہوں، احرام پہن کر اپنی حج فلائٹ کے لیے ائیر پورٹ جارہا ہوں. یاد رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے عمران ریاض کی حج کے لیے جانے کی اجازت سے متعلق درخواست پر 29 مئی کو سماعت کی تھی اور اُن کو حج پر جانے کی اجازت دی تھی

ای پیپر دی نیشن