قومی اسمبلی کے 100 دن، وزیراعظم شہباز شریف کی صرف 2 اجلاسوں میں شرکت

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں اب تک صرف 2 مرتبہ شرکت کی۔فافن کی جانب سے 16 ویں قومی اسمبلی کے 100 دن پر مبنی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ میں قانون سازی کا عمل سست روی کا شکار رہا.قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل میں تاخیر سے اسمبلی کی کارکردگی متاثر ہوئی۔مجموعی طور پر ایوان نے 66 گھنٹے اور 33 منٹ پر محیط 23 اجلاس منعقد کیے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے 84 فیصد کارروائی کی صدارت کی، پوائنٹس آف آرڈر نے پلینری کے 30 فیصد وقت کا استعمال کیا۔فافن کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف منتخب ہونے کے بعد سے صرف 2 اجلاسوں میں شرکت کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اجلاس میں شہریوں کی رسائی پر پابندیاں بھی کارکردگی پر اثر انداز ہوئی۔ قومی اسمبلی میں اب بھی 26 ارکان کی کمی ہے۔

ای پیپر دی نیشن