وزیراعظم نے بجٹ سے قبل ہی عوام کو خوشخبری سنادی

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ سے قبل ہی عوام کو خوشخبری سنادی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیرِ اعظم نے پارلیمانی پارٹی کو بجٹ کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بجٹ میں جس قدر ہو سکا عام آدمی کو ریلیف دیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کے مزدور، کسان اور تنخواہ دار طبقے کے ریلیف کیلئے اقدامات کریں گے، آپ سب اور اتحادیوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کو معاشی مشکلات سے نکال کر استحکام کی سمت میں لائے، تاریخ گواہ ہے ہم نے اپنی سیاست قربان کرکے پاکستانی معیشت کو بچایا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ اللہ کی مدد اور نواز شریف کی قیادت میں ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ملک دیوالیہ کرنے کے خواب دیکھنے والوں کی سازشیں دھری رہ گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ سازشی ٹولے نے ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا،اس ملک کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالوں کی بے حرمتی کی، عملی سیاست میں انشتار سے بھرپور ایسی سیاست پاکستان کی تاریخ میں پہلی باردیکھی۔وزیراعظم نے بتایا کہ اللہ نے دوسری بارخادم پاکستان کی ذمہ داری دی توقوم کی مشکلات کے ازالے کا عہد کیا، امید ہے میری کوششیں اورمحنت آپ سب اورعوام کی امیدوں پرپوری اتر رہی ہوں گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ برادرانہ ممالک ،سرمایہ کاروں کامعاشی پالیسیوں پر اعتماد حکومتی ٹیم کی محنت کا ثمر ہے۔

ای پیپر دی نیشن