شندور پولو فیسٹیول: سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز

Jun 12, 2024 | 17:28

ویب ڈیسک

پشاور: شندور پولو فیسٹیول میں سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس کا آغازکر دیا گیا اور پیکجز متعارف کرادیئے۔

تفصیلات کے مطابق شندور پولو فیسٹیول میں سیاحوں کیلئے ہیلی سفاری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔مشیر سیاحت زاہد چن کی ہدایت پرسیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس کا آغازکر دیا گیا۔اس سلسلے میں کے پی کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور پیٹرونیٹ ایوی ایشن کیساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔فیسٹیول میں سیاحوں کیلئے مختلف ٹورازم اینڈہیلی سفاری سروس کے پیکجز متعارف کرائے گئے ہیں۔پیکج ون میں چترال ایئرپورٹ، وادی کیلاش، لواری ٹنل، پیکج ٹو میں چترال ایئرپورٹ ، تریچ میر چوٹی شامل ہیں۔پیکج تھری میں چترال ایئرپورٹ،تریچ میر،قاقلشت میڈوزکی سیر کرائی جائے گی جبکہ پیکج4 میں چترال ائیرپورٹ تا فیسٹیول کا ٹور شامل ہیں۔

مزیدخبریں