وی وی آئی پی کی سیکیورٹی کیلئے پنجاب حکومت سے ٹرانسپورٹ ونگ نے 300 ملین (30 کروڑ) روپے اضافی مانگ لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے آئندہ بجٹ میں وی وی پی آئی سیکیورٹی کے لیے بلٹ پروف پول بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹرانسپورٹ ونگ نے اعلی افسران کے لئے نئی گاڑیاں خریدنے کے لئے 30 کروڑ روپے الگ مانگ لئے ہیں۔ محکمہ داخلہ، آئی جی آفس اور ٹرانسپورٹ ونگ بلٹ پروف پول کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بلٹ پروف پول میں کوسٹر بھی شامل ہو گی۔
وی وی آئی پی کی سیکیورٹی: بلٹ پروف پول کا قیام، ٹرانسپورٹ ونگ نے 30 کروڑ مانگ لیے
Jun 12, 2024 | 17:28