انٹربینک میں ڈالر مہنگا 

انٹربینک میں ڈالر11پیسےمہنگا ہوگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر 278روپے61پیسےپربند ہوا۔یاد رہے گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوا تھا۔

دوسری جانب رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں وفاقی حکومت کے قرض میں 5 ہزار 243 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وفاقی حکومت کے قر ضوں کی تفصیلات جاری کردیں .جس کے مطابق اپریل 2024 تک وفاقی حکومت کا قر ض 66 ہزار 83 ارب روپے سے تجاویز کر گیا تھا۔مرکزی بینک کی دستاویز کے مطابق مارچ کے مقابلے اپریل میں مرکزی حکومت کا قر ض 710 ارب روپے بڑھا. مالی سال کے 10 ماہ میں وفاقی حکومت کے اندرونی قر ض میں 5 ہزار 672 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

ای پیپر دی نیشن