آرمی قید میں ملزمان کااہلِ خانہ سےرابطہ نہ کروانےپرحکومت سے وضاحت طلب

Jun 12, 2024 | 17:49

ملڑی کی تحویل میں قید ملزم کی اہلِ خانہ سے ملاقات اور فون پر رابطہ نہ کروانے کے خلاف درخواست میں لاہورہائیکورٹ نےوزارت دفاع اور وفاقی حکومت سے وضاحت طلب کر لی۔تفصیلات کے مطابق ملڑی کی تحویل میں قید ملزم کی اہلِ خانہ سے ملاقات اور فون پر رابطہ نہ کروانے کے خلاف درخواست پر سماعت لاہورہائیکورٹ کے جسٹس محمد وحید خان نے کی۔درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر خدیجہ صدیقی عدالت میں پیش ہوئیں۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ملزم محمد فرخ 9 مئی کے کیسز میں سیالکوٹ کینٹ میں ملٹری کی تحویل میں ہیں،آرمی رولز کے مطابق ملزم کی ہر ہفتے گھر والوں سے ملاقات اور ٹیلیفونک رابطہ لازمی ہے، ملزم محمد فرخ کی گھر والوں سے اڑھائی ماہ بعد ملاقات اور ایک ماہ بعد ٹیلیفونک رابطہ کروایا جا رہا۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت فریقین کو ملزم کو اس کے گھر والوں سے ملاقات اور رابطہ یقینی بنانے کا حکم دے،عدالت ملزم کو قید تنہائی سے نکالنے کا حکم دے۔بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے وزارت دفاع اور وفاقی حکومت سے وضاحت طلب کر لی

مزیدخبریں