ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آگ لگنےسے مزید1 بچہ جان کی بازی ہارگیا جبکہ مرنے والے بچوں کی تعداد 10ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں 4 روز قبل آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا،آگ اور دھوئیں کے اثرات سے مزید 1بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ مرنے والے بچوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچےعبدالغنی 65 فور آر کا رہائشی تھا۔آتشزدگی کے واقعہ کو 4 روز گزر گئے لیکن کوئی متعلقہ وزیر یا سیکرٹری ہیلتھ موقع پر نہ پہنچے۔ واقعہ کی تحقیقات کے لئے بنائی گئیں دو کمیٹیاں چار روز بعد بھی ذمہ داروں کا تعین نہیں کر سکیں۔ قبل ازیں ریسکیو 1122کے مطابق ساہیوال ٹیچنگ اسپتال کےچلڈرن وارڈ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ ریسکیو 1122کی 5گاڑیوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔
ساہیوال:چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی سے مزید1بچہ جاں بحق، مجموعی تعداد10ہوگئی
Jun 12, 2024 | 17:55