خیبر پختونخوا حکومت نے شندور پولو فیسٹیول اور سیاحوں کے لیے ہیلی سفاری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کے مطابق ہیلی سروس کے ذریعے وادی کیلاش کی سیر کرائی جائے گی۔ ہیلی کاپٹر سے لواری ٹنل اور تریچ میر چوٹی کی سیر کرائی جائے گی۔ محکمہ سیاحت نے کہا کہ قاقلشت میڈوز اور پولو فیسٹیول کی بھی سیر ہیلی کاپٹر سے کرائی جائے گی۔