خاور مانیکا پر تشدد کیس میں بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گِل کی عبوری ضمانت منظور

Jun 12, 2024 | 18:07

 اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے خاور مانیکا پر تشدد کے کیس میں بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گِل کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔پی ٹی آئی کے وکلا نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا پر تشدد کے کیس میں ضمانت کے لئے اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کر لیا۔بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گِل انسداد دِہشت گردی کی عدالت پہنچ گئے۔عثمان گِل کی درخواستِ ضمانت پر سماعت انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے کی۔ عدالت نے عثمان گِل کی عبوری ضمانت 5ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 12جون تک منظور کر لی۔اسی کیس میں نعیم پنجوتھا، علی اعجاز بٹر اور مرزا عاصم کی عبوری ضمانتیں گزشتہ روز منظور ہو چکی ہیں۔

مزیدخبریں