بجٹ2024-25: جعلی سگریٹس کی فروخت پر سخت سزائیں دینے کا فیصلہ

Jun 12, 2024 | 20:04

ویب ڈیسک

اسلام آباد :  رواں سال بجٹ میں حکومت نے جعلی سگریٹس فروخت کرنے والوں کو سخت سزائیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔بجٹ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ جعلی سگریٹس فروخت کرنے والی دکانوں کو سیل کر دیا جائے گا.سگریٹ فلٹر کی پیداوار میں استعمال ہونے والے مواد پر 44 ہزار روپے فی کلو ٹیکس لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب سیمنٹ پر ایف ای ڈی کی شرح میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے . سیمنٹ پر ایف ای ڈی 2 روپے کلو سے بڑھا کر 3 روپے کلو کردی گئی۔

مزیدخبریں