ٹی20 ورلڈکپ: امریکا کا بھارت کو جیت کیلئے 111 رنز کا ہدف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے اہم میچ میں امریکا نے بھارت کو جیت کےلیے 111 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

نیویارک میں ایک اور میچ لو اسکوررنگ ثابت ہورہا ہے، جہاں امریکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔ 

امریکا کے جانب سے نتیش کمار 27 اور اسٹیون ٹیلر 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بھارت کے ارشدیپ سنگھ نے 4 اوور میں 9 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ہاردیک پانڈیا نے 2 اور اکشر پٹیل نے ایک وکٹ لی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی اگلے مرحلے میں پہنچنے کی امیدیں اس میچ میں صرف امریکا کی شکست کی صورت میں ہی برقرار رہ سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن