اسلام آباد : اتحادی حکومت کے رواں سال 2024-25 کے بجٹ اجلاس میں اتحادیوں سمیت اہم ترین سیاستدان غائب رہے۔ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس میں اہم ترین سیاستدان اور سینئر ارکان میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف ، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شرکت نہ کی جبکہ بی این پی مینگل کے سربراہ اختر جان مینگل بھی بجٹ اجلاس سے لا تعلق رہے۔دوسری جانب ماضی میں ن لیگ کے بڑے اتحادی رہنے والے سینئر ترین سیاستدان اور سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان بھی بجٹ اجلاس میں شرکت کیلئے نہ آئے۔