پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن کے رہنما اور وکلاءقیادت افہام وتفہیم کا راستہ اختیار کریں، منیر احمد ملک

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے نائب صدر منیر احمد ملک نے اپنے ایک بیان میں صدر زرداری، وزیراعظم محمد یوسف رضا گیلانی، میاں نوازشریف، میاں شہبازشریف اور وکلاءقیادت سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ ملک کی نازک صورت حال کے پیش نظر افہام وتفہیم کا راستہ اختیار کرتے ہوئے ملک میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو ختم کریں۔ انہوں نے کہا تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہوئی پیپلز پارٹی کے مخالفین نے ہمیشہ اس حکومت کے خلاف سازشیں شروع کر دیں اس وقت بھی پیپلزپ ارٹی کی حکومت کو گرانے کی کوششیں شروع ہو چکی ہیں۔ انہوں نے صدر آصف علی زرداری سے درخواست کی کہ وہ چیف جسٹس افتخار چودھری کو بحال کر دیں اور پنجاب سے گورنر راج ختم کرتے ہوئے وہاں نئی حکومت کو قائم ہونے کا موقع دیں اور لانگ مارچ کے شرکاءپر طاقت کا بے رحمان استعمال نہ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن