انٹربنک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پرروپے کی قدر میں استحکام دیکھا گیا اور ڈالر اسی روپے تیس پیسےپر بند ہوا

اوپن مارکیٹ میں بھی کاروبار کے اختتام پر روپے کی قدر میں استحکام دیکھا گیا جبکہ ڈالر اسی روپے پچاس پیسے پر بند ہوا۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق آج اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں دیگر کرنسی کی شرح تبادلہ یہ رہی، امریکی ڈالر کی قیمت خرید اسی روپے بیس پیسے اور قیمت فروخت اسی روپے پچاس پیسے، یورو قیمت خرید ایک سو ایک روپے اسی پیسے، قیمت فروخت ایک سوتین روپے، برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید ایک سو دس روپے پچاس پیسے، قیمت فروخت ایک سو تیرہ روپے، یو اے ای درہم قیمت خرید اکیس روپے بہتر پیسے، قیمت فروخت اکیس روپے بیاسی پیسے، جبکہ سعودی ریال کی قیمت خرید اکیس روپے تئیس پیسے اور قیمت فروخت اکیس روپے سینتیس پیسے رہی۔

ای پیپر دی نیشن