واشنگٹن: ہلیری، شیوشنکر مینن ملاقات میں پاکستان بھارت تعلقات پر بات چیت

Mar 12, 2009

سفیر یاؤ جنگ
واشنگٹن (آن لائن) امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن اور بھارتی سیکرٹری خارجہ شیو شنکر مینن کے دمیان واشنگٹن میں ملاقات ہوئی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ پاکستان بھارت تعلقات اور ممبئی حملوںسے پیدا ہونیوالی صورتحال پر بات چیت کی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی صرف خطے کا نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہے۔ واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کی بریفنگ میں قائم مقام ترجمان رابرٹ ووڈ نے کہا کہ وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے بھارتی عہدیدار سے ملاقات میں ممبئی حملوں جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ اس طرح کے واقعات سے بچنے کیلئے کوششیں کرنا ہونگی۔ ترجمان نے کہا کہ ہلیری کلنٹن نے شیوشنکرمینن نے افغانستان میں تعاون اور سول نیوکلیئر انرجی کے معاہدے سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت کی۔ ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں مزید موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ایک سوال کے جواب میں رابرٹ ووڈ نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں نیٹو کے فوجی افسروں کو تمام ضروری اختیارات دینے کا حامی ہے۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیاگیا ہے کہ مستقبل میں ممبئی حملوں جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
تعلقات
مزیدخبریں