ورلڈ کپ دو ہزار گیارہ کے گروپ بی کےاہم میچ میں بھارت کی ٹیم نےجنوبی افریقہ کو جیت کے لئے دو سو ستانوے رنز کا ہدف دیا ہے

بھارتی شہرناگپورمیں کھیلےجانیوالےمیچ میں بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنر ساچن ٹنڈولکر اور وریندر سہواگ نے اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ بھارت کی پہلی وکٹ ایک سو بیالیس کے مجموعی سکور پر گری جب وریندر سہواگ تہتر کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوئے جبکہ پوری ٹیم دو سو چھیانوے کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئی۔ بھارتی ٹیم اپنے گروپ میں سات پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہےاوروہ پہلے ہی کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے ۔ جنوبی افریقہ کے تین میچوں کے بعد چار پوائنٹس ہیں اور وہ گروپ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کھا چکی ہے۔اس گروپ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں انگلینڈ کی شکست کے بعد انتہائی دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن