ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور میں نیشنل سوسائیٹی آف سرجنزپاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کاکہنا تھا کہ ارکان اسمبلی کو ایوان میں اپنے حلقے ،صوبے اورغربت کے خاتمے کی باتیں کرنی چاہیئں مگرکل کچھ دوستوں نے ضرورت سے زیادہ ہی معاملے کو اچھالا جو ایوان کے شایان شان نہیں تھا۔ان کاکہنا تھا کہ کچھ لوگ ایوان کے ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں ایسے لوگوں کومیرا مشورہ ہے کہ تہذیب میں رہتے ہوئے تنقید کریں تاکہ ایوان کا تقدس پامال نہ ہو۔
اس موقع پر پنجاب کے پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر سعید الہی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کی ہڑتال بلاجواز ہے تاہم ہم نےابھی تک ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ نہیں کیا۔اگرہسپتالوں کوبند کیا گیا تو پھر حکومت کوبھی سوچنا پڑے گا۔اان کا کہنا تھا کہ صرف ڈاکٹروں کا ایک گروپ ہڑتال کررہا ہے باقی تمام ڈاکٹرز کام کر رہے ہیں ۔