سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے بیٹے چودھری مونس الہٰی نےاين آئی سی ايل کيس ميں ايف آئی اے حکام کے سامنے پيش ہوکر اپنا بيان ريکارڈ کرا ديا۔

Mar 12, 2011 | 20:05

سفیر یاؤ جنگ
چودھری مونس الہٰی سہ پہر تين بجے لاہورايف آئی اے کے آفس ميں اپنے وکلاء کے ہمراہ آئے ليکن تفتيشی افسر ظفرقريشی کے سامنے صرف مونس الہٰی ہی پيش ہوئے۔ مونس الہٰی نے ايف آئی اے کی طرف دیئے گئے سترسوالوں کے تحریری جبکہ بعض سوالوں کے زبانی جواب دیئے۔ مونس الہی نے ڈيڑھ گھنٹے تک تفتيشی افسر کے سامنے اپنا بيان ريکارڈ کرايا جبکہ بعد ازاں وہ ميڈيا سے گفتگو کئے بغير ہی واپس چلے گئے۔ ايف آئی اے نے مزيد تفتيش کے لئے انہیں پيرکے روز دوبارہ طلب کرليا ہے۔
مزیدخبریں