پانی اوربجلی کے وفاقی وزیرسید نوید قمر نے کہا ہے کہ وہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی تاریخ دینے کی غلطی نہیں کریں گے۔

Mar 12, 2011 | 20:44

سفیر یاؤ جنگ
انجنیئرنگ کونسل لاہور کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید نوید قمرنے کہا کہ رواں سال واپڈا کے نظام میں دو ہزارمیگاواٹ بجلی شامل ہوئی تاہم ساتھ ہی بجلی کی طلب میں بھی اضافہ ہوا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ بجلی کے متعدد پیدواری منصوبوں پرکام جاری ہے لیکن وہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی تاریخ دینے کی غلطی نہیں کریں گے۔ کالاباغ ڈیم کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ پہلے جن منصوبوں پرتمام صوبوں کا اتفاق ہے ان پر کام ہوگا۔ نوید قمر نے واضح کیا کہ کپیٹو پاوراوراو جی ڈی سی ایل کے حصص کی نجکاری تین سال کے بعد عمل میں لائی جائے گی جبکہ محکمہ ڈاک کی نجکاری نہیں کی جارہی۔
مزیدخبریں