ایوان بالا کے نئے پارليمانی سال کے پہلے اجلاس ميں چون نومنتخب سينيٹرز نے چھ سال کی مدت کيلئے حلف اٹھا ليا

سینیٹ اجلاس کی صدارت پريذائيڈنگ آفيسر افراسياب خٹک نے کی جنہوں نے نو منتخب چون سینیٹرز سے حلف لیا۔ ان سینیٹرز میں اسحاق ڈار، کامران مائیکل، ذوالفقارکھوسہ، نزہت صادق، اعتزاز احسن، بابر اعوان، رضا ربانی، حفیظ شیخ، فرحت اللہ بابر، کامل علی آغا، مشاہد حسین، مصطفیٰ کمال، فروغ نسیم، نسرین جلیل، اعظم ہوتی، الیاس بلور، ظفر اللہ خان، ملک رفیق رجوانہ، محسن لغاری، ایم حمزہ، خالدہ پروین، مظفر شاہ، کریم خواجہ، طاہر مشہدی، عاجز دھامراہ، سعید غنی، مدثر سحر کامران، ہری رام، احمد حسن، سیف اللہ خان بنگش، باز محمد خان، شاہی سید، نثار محمد، طلحہ محمود، امرجیت، روبینہ خالد، زاہدہ خان، حافظ حمد اللہ ثبور، اسرار اللہ زہری، سیف اللہ مگسی، سردار فتح محمد حسنی، سعید الحسن مندوخیل، ایڈوکیٹ داؤد اچکزئی، محمد یوسف، مفتی عبدالستار، روزی خان کاکڑ، نسیمہ احسان، روبینہ عرفان، ہیمنداس، ہلال الرحمان، مولانا صالح شاہ، ہدایت اللہ، نجم الحسن اور عثمان سیف اللہ شامل ہیں۔ حلف برداری کے بعد گیلری میں موجود پیپلزپارٹی کے حامیوں نے جیئے بھٹو کے نعرے لگائے اور افراسیاب خٹک کے منع کرنے کے باوجود بھی ایوان نعروں سے گونجتا رہا۔

ای پیپر دی نیشن