اورسیز پاکستانیوں کی مشترکہ جدوجہد کے ذریعے تحریک انصاف کو ہر محاذ پر کامیاب بنائیں گے۔ سید تحسین انور شاہ

Mar 12, 2012 | 15:05

سفیر یاؤ جنگ
پیرس ( نمائیندہ حصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے بانی رکن و سنیئر کوآرڈینیٹر سید تحسین انور شاہ اور سینئیر راہنما چوہدری تسلیم اشرف نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی سے امریکہ میں ٹیلیفونک گفتگوکی ۔گفتگو کے دوران پاکستان کی سیاسی صورتحال ،تحریک انصاف فرانس کے انتظامی ودیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر سید تحسین شاہ نے اوورسیز پاکستانیز خصوصا فرانس میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے عمران بخان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ،ان کا کہنا تھا تحریک انصاف کا سونامی آئندہ انتخابات میں کرپٹ اور ملک کے قومی مفادات کا سودا کرنے والوں کوبہا کر لے جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اورسیز پاکستانیوں کی مشترکہ جدوجہد کے ذریعے تحریک انصاف کو ہر محاذ پر کامیاب بنائیں گے۔جاوید ہاشمی نے سید تحسین شاہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف فرانس کیلئے کی جانے والی گراں خدمات کو سراہا اور اس امر کااظہار کیا کہ انشا اللہ عمران خان کی قیادت میں ملک سے بدعنوانی کاخاتمہ کیا جائیگا اور پاکستان کو دنیا میں ایک پر امن اور خوشحال ملک بنایا جائیگا۔گفتگو کے دوران کوآرڈینیٹر فرانس سید تحسین انور شاہ نے جاوید ہاشمی کو دورہ فرانس کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے جلد فرانس آنے کا وعدہ کیا ۔تحریک انصاف فرانس کے کو آرڈینٹر عمر رحمان،مشتاق خان جدون،راجہ محمد عجب،رانا عمران عارف،چودھری طاہر اقبال،حاجی عامر شکیل،چودھری منور جٹ،چودھری اشفاق احمد،وحید ڈار،خالد پرویز چودھری، چودھری سہیل بھدر ، یاسر قدیر اور ڈاکٹر وحید رزاق نے کہا کہ اصغر خان کیس نے میاں برادران اور پیپلز پارٹی کی اصلیت کو عوام کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے مہران بنک کے سابق سربراہ یونس حبیب کہ اس انکشاف کہ انہوں نے میاں نواز شریف اور شہباز شریف کو پیسے دے تھے اور بعد میں پیپلز پارٹی کی حکومت کی سپورٹ کی تھی انہوں نے مزید کہا کہ آج میاں برادران اور پیپلز پارٹی کا اصلی چہرہ پاکستانی عوام کے سامنے آ گیا ہے اور یہ دونوں پارٹیاں جس طرح اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر سوار ہو کر حکومتیں کرتی رہی ہیں اور پاکستان کی عوام کو بیوقوف بناتی رہی ہیں آئندہ الیکشنز میں پاکستانی عوام ان کو بری طرح مسترد کرے گی اور تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں اقتدار میں آ کر پاکستانی عوام کے دکھ درد دور کرے گی اور پاکستان کو ان تمام مسائل کے دلدل سے نکالے گی.
مزیدخبریں