لاہورمیں گیس لوڈ میمنٹ پلان کےتحت سی این جی سٹیشنز کی بندش سےقبل شہریوں کی بڑی تعداد گاڑیوں میں گیس بھروانے سی این جی سٹیشنز پہنچ گئی جسکےباعث سی این جی سٹیشنز پرگاڑیوں کی لمبی قطارین دیکھنے میں آئیں۔ادھرسی این جی کی بندش سےپبلک ٹرانسپورٹ میں کمی سےشہریوں کودفاترآمدورفت میںشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سی این جی کی بندش پررکشہ اورٹیکسی ڈرائیورز من مانی قیمت وصول کررہےہیں۔