پیپکو ذرائع کے مطابق منگلا اور تربیلا ڈیم سے ہائیڈل پیدوار میں کمی کے بعد بجلی بحران مزید شدت اختیار کرگیا ہے۔ اس وقت ملک میں بجلی کی پیدوار ساڑھے سات ہزار جبکہ طلب چودہ ہزار میگاواٹ ہے۔ شارٹ فال چھ ہزار میگاواٹ تک پہنچنے کے بعد لوڈ شیڈنگ دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے اور لاہور سمیت شہروں میں چھ سے آٹھ جبکہ دیہات میں بارہ سے چودہ گھنٹے بجلی بند رکھی جارہی ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منگلا اور تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی کے بعد بجلی کی پیدوار انتہائی کم ہوگئی ہے تاہم جیسے ہی پہاڑوں پر برف پگھلنے کا عمل شروع ہوگا صورتحال بہتر ہوجائے گی۔