اسرائيل اورامريکی جارحيت سے نمٹنے کيلئے ايران نے گیارہ ہزارميزائل تيار کرلیےجن کوجوہری تنصيبات کونقصان کی صورت ميں امریکی اور اسرائیلی بیسز پرحملے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

امريکی اخبار نے ايرانی اخبار’خيان\\\' ميں شائع رپورٹ کے حوالے سے بتايا ہے کہ ايران کے ساتھ کسی بھی تنازع کے پہلے ہی منٹ ميں دنيا بھر ميں اسرائيلی اور امريکی تنصیبات کو نشانہ بنايا جائے گا. میڈیا کے مطابق ایران نے گیارہ ہزار ميزائل کارروائی کيلئے تيار کررکھے ہیں۔ لبنان ميں ايران کے سفيرقاضنفر روقن آبادی نےاس بات کی تصديق کی ہے کہ اگر ايران کی جوہری تنصيبات کو نقصان پہنچايا گيا تو خطے ميں موجود امريکی اور اسرائيلی بيسز کو نشانہ بنايا جائے گا.اخبار کے مطابق امريکا اچھی طرح جانتا ہے کہ ايران عراق نہيں،ايران کے ساتھ محاذ آرائی خطے ميں امريکی مفادات کے لئے نقصان دہ ہوگی.ايران کی طرف سے گيارہ ہزار ميزائلوں کی تنصيب اسرائيل اور امريکی جارحيت کو روکنے کے لئے ہے.رپورٹ کے مطابق حاليہ جنگی مشقوں ميں ايران نے بين البراعظمی بيلسٹک ميزائلوں کے تين کامياب تجربات بھی کيے ہيں.

ای پیپر دی نیشن