مکرمی! پانچ برس سے لاہور کی کرکٹ اچھے ٹورنامنٹس سے محروم ہے۔ میں نے اپنے دور کوچنگ میں دس سروس گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹس چھ شاہین گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ اور ایک پاکستان کی تاریخ کا واحد انڈر17- گارڈ فلٹر ٹورنامنٹ کرایا۔ پچھلے گئی برسوں سے ایسٹ زون سے تعلق رکھنے والے نام نہاد آرگنائزرتین ہیرا پھیری یعنی ایسے ٹورنامنٹس کراتے ہیں جن میں کلبوں کو یہ پتہ نہیں ہوتا ہے کہ ان کا کس سے میچ ہے امپائر وہ بھی ایسے جنہیں امپائرنگ کی الف ب نہیں پتہ ہوتی ۔جن کا مقصد ٹیمیں جن کی اپنی گراﺅنڈز ہیں کو بالواسطہ یا بلاواسطہ فائنل تک پہنچانا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو متذکرہ ٹورنامنٹس کو فوری نوٹس لینا چاہئے جو اسکی تباہی کا سبب ہیں۔(طا ہر شاہ سبق فرسٹ کلاس کرکٹر سابق منیجر کوچ سروس انڈسٹری)