مکرمی!آج سے تیس سال قبل محکمہ جنگلات میانوالی نے میانوالی بنوں روڈ کے دونوں اطراف شیشم کے درخت لگائے ہوئے تھے جو کسی بیماری کی وجہ سے سوکھ گئے تھے ۔اسکے بعد کوئی نیا درخت نہیں لگایا گیا۔ حکومت نے جنگلات کا محکمہ اسلئے بنایا ہے کہ وہ سرکاری زمینوں پر جنگلات لگائے اور اس طرح حکومت کی آمدن کا ذریعہ ہونے کے علاوہ جنگلات کی وجہ آلودگی ختم ہوتی ہے اور ماحول میں مثبت تبدیلی آجاتی ہے لیکن کافی عرصہ گذر جانے کے باوجود اس جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام سے التماس کہ میانوالی بنوں روڈ کے دو رویہ شجر کاری کر کے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔(سید لطف علی بخاری موچھ)
محکمہ جنگلات، میانوالی بنوں روڈ پردرخت لگائے
Mar 12, 2013