ڈیلی ویجز ملازمین کی بھی سنیں


مکرمی!50 ہزار ایسے بدنصیب ملازمین بھی ہیں جن میں اکثریت نوجوانوں کی ہے جن کا تعلق محکمہ بلدیات اریگیشن زراعت تعلیم اور دیگر محکموں سے ہے جو ڈیلی ویجز ہیںاور گزشتہ دس بارہ سال سے ڈیلی ویجز ہی چل رہے ہیں۔ جن میں نوجوان اب بڑھاپے کی جانب جا رہے ہیں جن کے ماں باپ بیوی بچے بھی ہیں بلکہ ان کے اوپر خاندانوں کا بوجھ بھی ہے لیکن وہ مایوسیوں کے سائے میں پیٹ بھرنے کی خاطر کام کر رہے ہیں۔ جن کا کوئی مستقبل نہ ہے۔ اب خادم اعلیٰ نے اپنی وزارت اعلیٰ کے آخری ایام میں ایک لاکھ انسانوں کو نوکری کنفرم کر کے نئی زندگی بخش دی ہے تو ڈیلی ویجز ملازمین کے دل میں امید اور خیال آیا ہے کہ خادم اعلیٰ ان پر بھی نظر کرم کریں۔ خادم اعلیٰ اقتدار کی آخری گنتی کے دنوں میں یہ کام کر جائیں تو 50 ہزار خاندانوں کی دعائیں انہیں پھر بھی موقع دلا دیں گی۔(عبدالمجید چوہان چیئرمین متحدہ پریس کلب مریدکے ضلع شیخوپورہ)

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...