طویل لوڈ شیڈنگ سے کاروبار زندگی مفلوج، میٹرک کا امتحان دینے والے طلباءپریشان

گوجرانوالہ + ٹوبہ ٹےک سنگھ (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) گرمی کی آمد آمد بجلی کی غےر اعلانےہ طوےل لوڈ شےڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر مےں لوڈ شےڈنگ کا دورانےہ 18گھنٹے جبکہ مضافاتی دےہات مےں 20گھنٹے سے زائد بجلی بند رہنے کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گےا ہے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہےں۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق گرمی کی آمد کے ساتھ ہی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیاہے‘ ان دنوں جاری میٹرک کے امتحان دینے والے طلباءوطالبات امتحانی تیاری میں مشکلات کا شکار ہیں جو دن کو سنٹروں میں اندھیروں میں بیٹھ کر پیپر دینے پر مجبور ہیں اور رات کو موم بتیاں جلا کر امتحانات کی تیاری کرنے پر مجبور ہیں۔

ای پیپر دی نیشن